• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Punjab Chief Minister Mohammad Shahbaz Sharif Leaves For China Visit
پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف چین کے دورے پرروانہ ہوگئے،ان کا کہنا ہےکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چین اورپاکستان کی دوستی مضبوط سےمضبوط ترہوتی جائے گی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے دورہ چین سے قبل لاہورمیں کورین وفد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اسپتالوں میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا چین روانگی کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔

سی پیک منصوبےنے دونوں ملکوں کی دوستی کو نئی جہت دی ہے۔ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے محنت اورلگن سے کام کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین