• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بھتہ خور، اغواء کار اور جعلی کرنسی استعمال کرنے والے گرفتار

Karachi 5 Arrest In Fake Currency And Kidnapping Issue
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں بھتہ خور، اغواء کار اور جعلی نوٹ استعمال کرنے والا بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد میں انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرکے جعلی نوٹ استعمال کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ملزم محمد لطیف نے عزیرآباد بازار میں 15 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں سے خریداری کی تھی جس کے قبضے سے ملزم محمد لطیف سے 21 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کرلئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم ایف آئی اے کا سابق اہلکار ہے۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ بھتہ خور شاہد شیخ، محمد کاشف اور شکیل نے 5 لاکھ روپے بھتا طلب کیا تھا۔ملزمان نے قادر نامی شہری سے عید سے دو روز قبل بھتے کی ڈیمانڈ کی تھی۔

ملزمان نے شہری کو دھمکی آمیز خط لکھااور پستول کی گولیاں بھیجی تھی۔ نیوٹاون میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک اغوار کار گرفتار کرلیا۔ کارروائی میں ایک 23 سالہ خاتون عروسہ کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کی غرض سے گھر میں گھسنے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تازہ ترین