• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کا دوسرا بڑا اسپتال اندھیرے میں ڈوب گیا

Load Shedding In Islamabad Second Largest Hospital
سنگین غفلت، لاپرواہی یانااہلی وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکادوسرا بڑا اسپتال لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہونے کے باوجود کئی گھنٹے اندھیرےمیں ڈوبارہا۔

ٹرانسفارمر کی خرابی کیا ہوئی ہنگامی صورت حال کے لیے نصب دونوں جنریٹر بھی جواب دے گئے،بجلی کی فراہمی میں تعطل کے باعث ایمرجنسی اور او پی ڈی میں کام بند کر دیا گیا جبکہ آپریشن تھیٹر میں جاری آپریشن موبائل فون کی روشنی میں مکمل کرنا پڑا۔

یہ سب وفاقی دارالحکومت کے فیڈرل سروسز اسپتال یعنی پولی کلینک میں ہوا جہاں جمعہ کے دن صبح گیارہ بجے اچانک بجلی کی فراہمی بند ہو گئی تو جنریٹر بھی ساتھ چھوڑ گیا ۔اس کے بعد بیک اپ میں موجود دوسرا جنریٹر بھی جواب دے گیا ۔

بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی تو اسپتال میں نہ صرف ایمرجنسی میں کام جاری تھا بلکہ او پی ڈی میں بھی مختلف ڈاکٹرز مریضوں کا معائینہ کر رہے تھے ۔لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نہ تو ایکسرے مشین چلی اور نہ ہی کسی کا الٹراساونڈ ہو سکا۔

اس دوران بجلی سے چلنے والی تمام دیگرمشینیں بھی خاموش ہو گئیں ۔بجلی معطل ہونے کے باعث جہاں مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہاں کئی آپریشن بھی ملتوی کرنا پڑے ۔
تازہ ترین