• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے اتوار بازاروں میں ٹماٹر نایاب ہو گیا

Tomatoes Missing From Lahore Sunday Markets
لاہورکےاتوار بازاروں میں ٹماٹر نایاب ہو گئے، عام بازاروں میں130روپے کلومیں ملنے والا ٹماٹر اتوار بازاروں میں 100روپےکلو تک فروخت ہو رہا ہے، صارفین کاشکوہ ہےکہ اتواربازاروں میں ملنےوالاٹماٹر اس قدر غیرمعیاری ہےکہ کچھ نہ پوچھیں۔

لاہورمیں ٹماٹرکی قیمتوں کو پَر لگ گئے، عام مارکیٹ میں 130روپےکلوتک بکنےلگا،لوگوں نے سستے ٹماٹرکیلئےرُخ کیااتوار بازاروں کا لیکن وہاں بھی اکادکااسٹالز پر ہی دستیاب اور وہ بھی ایسا کہ خریدار دیکھتےہی منہ موڑجائیں۔ دکانداروں کا ہمیشہ کی طرح ایک ہی جواب، منڈی سےہی ٹماٹر مہنگا مل رہا ہے، وہ سستاکیسے بیچیں؟

شہری کہتےہیں کہ ابھی عید قرباں توکافی دورہے ،ابھی سےٹماٹر اورسبزیوں کی قیمتوں کو آگ لگ گئی ہے،آگے آگےکیا ہوگا۔
تازہ ترین