• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیرداخلہ کا دورہ مقبوضہ کشمیر ناکامی سے دوچار

Indian Home Minsiters Occupied Kashmir Visit Failed
بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کا دورہ مقبوضہ کشمیر ناکامی سے دوچار، بھارتی فوجی مظالم کیلئے کشمیری قیادت کی حمایت حاصل نہ کرسکے۔

راج ناتھ سنگھ کو بھارتی مظالم کیلئے مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی حمایت نہ مل سکی۔ محبوبہ مفتی نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کو ملے خصوصی اختیارات اے ایف ایس پی اے کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کو اے ایف ایس پی اے کے تحت کشمیر میں گرفتاریوں، تلاشی اور گولی مارنے کے اختیارات حاصل ہیں۔

محبوبہ مفتی نے راج ناتھ سنگھ سے مطالبہ کیا کہ وادی میں بھارتی فوج کے خصوصی اختیارات فوری واپس لیے جائیں، مکمل نہ سہی ، پہلے قدم کے طور پر فوجی اختیارات کو کچھ علاقوں سے عارضی طور پر واپس لیا جائے۔

محبوبہ مفتی نے راج ناتھ سنگھ سےملاقات میں دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر مالی پیکج یا پیسوں سے حل نہیں ہوگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستان سے مذاکرات کی حمایت کردی۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ وادی میں امن کیلئے مذاکرات اور امن عمل سے لوگوں کے دل جیتنا ضروری ہے۔

دوسری جانب کشمیری رہنما عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو مسئلہ کشمیر کو ایک سیاسی مسئلے کے طور پر دیکھنا ہوگا، راج ناتھ سنگھ سے کہہ دیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ مالی پیکیجز سے حل نہیں ہوگا، کشمیر کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طور پر ہی حل کرنا ہوگا۔
تازہ ترین