• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ: وزیراعلیٰ پنجاب کے اعزاز میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا عشائیہ

Communist Party Of China Arranged Dinner In The Honour Of Shahbaz Sharif
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی ترقی کا بڑا راز اس کی پالیسیوں کا تسلسل ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔

بیجنگ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے رہنما زینگ ژیاؤ سانگ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے رہنماؤں نے ثابت کیا ہے کہ عزم کے ساتھ کام کیا جائے تو کوئی رکاوٹ ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے گزشتہ عشروں کے دوران اپنی پرعزم قیادت کے باعث غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پانچ روزہ دورے پر چین میں ہیں،اس دوران وہ ایگزم بینک کی صدر اور نورینکو کمپنی کے حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔

شہباز شریف چونیاں انڈسڑیل زون کی فیزیبیلٹی اسٹڈی کے معاہدے پر دستخط کریں گے، بیجنگ میونسپل گورنمنٹ اور چیمبر آف ٹیکسٹائل سے معاہدے کی تقریب اور پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی طلبہ اور بیجنگ ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سنٹر کے کمانڈ سنٹر کا دورہ اور3 بڑی کارپوریشنوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ صوبہ جنان جائیں گے جہاں وہ ساہیوال کول پاور پروجیکٹ بنانے والی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس میں میٹنگ کے علاوہ بزنس سیمینار میں بھی شرکت کریں گے۔ شہباز شریف جیمو سٹی میں اکنامک ڈویلپمنٹ زون کا دورہ کرینگے جبکہ کلاتھنگ اینٹرپرائز، سروس ہال، انٹرنیشنل پویلین اور کلاتھنگ ہول سیل مارکیٹ بھی دیکھیں گے۔
تازہ ترین