• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار بھٹو کے قریبی ساتھی قائم علی شاہ 6بار رکن اسمبلی بننے

Bhutto Aide To The Legislator 6 Times
پیپلز پارٹی نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے ، ان کا شمار پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔

وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ پیپلز پارٹی سندھ کے سربراہ بھی ہیں ، خیرپور سے 6 بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ،وہ ذوالفقار علی بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

قائم علی شاہ نے بی اے کراچی یونیورسٹی سے کیا، ایس ایم لاً کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی،خیرپور ضلعی کونسل کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد 1967ء میں انھوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

1970ء کے انتخابات میں انھوں نے خیرپور میں غوث علی شاہ کو شکست دی، اسی طرح 1990ء،2002ء2008ء اور2013 کے انتخابات میں بھی وہ فاتح رہے۔انھیں تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔
تازہ ترین