• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئےوزیراعلیٰ سندھ کےلیےمرادعلی شاہ کانام فائنل

Murad Ali Shah Named Finalist For Cm Sindh
پیپلز پارٹی نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے لئے سید مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا گیا ہے ۔

دبئی میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے اجلاس میںسابق صدر آصف زرداری،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ وزیرداخلہ سہیل انور سیال اور شرمیلا فاروقی کو وزارتوں سے ہٹایا جائے گا جبکہ نئے صوبائی داخلہ کے لئے نثار کھوڑو اور آغا سراج درانی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔

اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کابینہ میں بھی بڑے پیمانے میں تبدیلیاں لائی جائینگی،اطلاعات ہیں کہ آدھے سے زائد وزرا کو تبدیل کردیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق نئے وزیراعلیٰ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری ،عوامی خدمت ،ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دینے کا ٹاسک دیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کی منظور ی دیدی ہے۔
تازہ ترین