• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: نیورمبرگ کے ریسٹورنٹ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک

Germanyblast In Restaurant One Killed
جرمنی کے جنوبی شہر نیورمبرگ کے نواحی علاقے میںواقع ریسٹورنٹ میں ہوئے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں مشتبہ حملہ آور ہی مارا گیا، دھماکے میں 12 افراد زخمی ہو گئے،جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے ۔

پولیس کے مطابق دھماکا جنوب مشرقی ریاست بویریا کے شہر انسباخ میں ہوا، گورنر انسباخ نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور12 افراد زخمی ہوگئے ۔

جرمن میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد قریب میں منعقد ہونے والا میوزک فیسٹول منسوخ کردیا گیا اور میوزک فیسٹول میں شریک2ہزارسےزائدافرادکوباہرنکال لیاگیا۔

دھماکے کے الزام میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا،جرمن پولیس کا کہناہے کہ دھماکےمیں ملوث حملہ آورنےبیگ پہناہواتھا، مشتبہ حملہ آورکی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین