• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے پر ابہام

After Opening The School Holidays Ambiguity In Sindh
سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے کے موقع پر ابہام دیکھنے میں آیا ،صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق آج سے سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں۔

صوبائی وزارت تعلیم کے احکامات کے باوجود کراچی کے بیشتر پرائیویٹ اسکولوں نے یکم اگست سے قبل تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

صوبے بھر میں اسکول، کالج گرمیوں کی تعطیلات کےسلسلےمیں19مئی کوبندہوئےتھے ،جو آج سے کھلنا تھے ، سرکاری ادارے میں تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے ۔

ادھر پرائیویٹ اسکولوں کے انتظامیہ نے بچوں کے والدین کو پیغام بھیجا ہے کہ تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھلیں گے ۔
تازہ ترین