• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد کےگھر سے جعلی ادویات بنانے والی مشینری اور ادویات برآمد

Faisalabad Fake Medicine Machinery Recovered From House
فیصل آباد میں محکمہ صحت کی ٹیم نے گھر پر چھاپہ مار کر جعلی ادویات بنانے والی مشینری اور جعلی ادویات برآمد لیں۔

محکمہ صحت کی ٹیم نے سمن آباد میں کے علاقے میں گھر پر چھاپہ مارا تو گھر کے مختلف کمروں میں ادویات بنانے والی مشینری نصب تھی جب کہ لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات تیار شدہ بھی پڑی تھیں۔

چھاپہ مار ٹیم کے پہنچنے پر تمام افراد گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے ،تاہم ٹیم نے ادویات اور مشینری قبضہ میں لے لی۔

محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھرپر چھوٹے پیمانے پر ادویات تیار کرنے والی فیکٹری لگا رکھی تھی جس کی رجسٹریشن بھی نہیں تھی۔

چھاپہ مار ٹیم نے گھر کو سیل کر دیا ہے اور ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بھجوائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین