• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Anti Polio Campaign Started In Karachi And Quetta
کراچی سمیت اندرون سندھ میں آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا،پہلے مرحلے میں شہر کی 51 یونین کونسلوں میں مہم چلائے جائیں گی، یونین کونسلوں میں انتہائی حساس اور حساس علاقے شامل ہیں۔

مہم میں 8 لاکھ 65 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائیں گی۔کراچی میں رواں سال پولیو کا ایک کیس گڈاپ ٹاؤن سے سامنے آیا ہے۔

دوسری طرف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دس اضلاع میں بھی آج سے پولیو مہم شروع ہورہی ہے۔
تازہ ترین