• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریو اولمپکس، روسی کھلاڑیوں کو شرکت کی مشروط اجازت

Rio Olympics Russia Player Alloewd To Participate
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے روس کے ڈوپنگ اسکینڈل کے بعد ریو اولمپکس میں روس کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کرنے سے گریز کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شرکت کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

روس میں ایتھلیٹس کے ڈوپنگ سیمپلز میں حکومتی سرپرستی میں دھوکہ دہی کے انکشافات کے بعد خدشہ تھا کہ روس کو ریو اولمپکس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن آئی او سی نے روس پر مکمل پابندی لگانے کی بجائے فیصلہ مختلف کھیلوں کی متعلقہ فیڈریشن کے سپرد کرتے ہوئے روسی کھلاڑیوں کو ریو اولمپکس میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی ہے ۔

روسی کھلاڑیوں کو ریو اولمپکس میں شرکت کیلئے اپنے متعلقہ فیڈریشن کو مطمئن کرنا ہوگا کہ اس نے کسی قسم کی ممنوعہ قوت بخش دوا کا استعمال نہیں کیا ۔

تاہم آئی او سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ماضی میں ڈوپنگ کیس میں سزا یافتہ کسی بھی روسی کھلاڑی کو سزا مکمل کرلئے جانے کے باوجود بھی ریو اولمپکس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی ۔
تازہ ترین