امریکی ریاست کیلیفورنیا کی جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ایک شخص ہلاک اور سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔
کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں جنگلات میں جمعہ کے روز لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ تیزی سے پھیلتی آگ نے بائیس ہزار ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق آگ سے اٹھارہ گھر جل کر تباہ ہو گئے جبکہ ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ متاثرہ علاقوں سے ایک ہزار پانچ سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید سو سے زائد مکانات کو خطرات لاحق ہیں۔
ایک ہزار چھ سو فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔