• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری رہنماؤں کے مظاہرے

Paris Kashmiri Leaders Protest Against Indian Atrocities
رضا چوہدری ....مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پیرس میںکشمیری رہنماؤںاور آل پارٹیز حریت کانفرنس کی طرف سے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

مظاہرے میں کشمیری رہنماؤں کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کشمیر ونگ اور پاکستان کے چوہدری عمران رشید ،ذوالفقار چوہدری، مشتاق خان جدون ، میاں ذوالفقار احمد یاسر قدیراوردیگر شامل تھے ۔

احتجاجی مظاہرےسے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عمران رشید نے کہا کہ ہم ستر سالوں سے کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔یہ ظلم زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا۔

انھوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ،دنیا بھر میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو ہائی لائٹ کریں گے۔

چو ہدری ذوالفقار نے کہا کہ فرانس اور دوسرے یورپین ممالک آگے آئیں اور کشمیر سمیت یورپ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف اکھٹے ہوںاور ٹھوس اقدامات کریں۔
تازہ ترین