• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’دی لیگو بیٹ مین مووی‘کا نیا ٹریلر

3d Animated The Lego Batman Movie New Trailer
مشہور ایکشن ہیرو کردار بیٹ مین کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’ دی لیگو بیٹ مین مووی‘(The Logo Batman Movie)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کرس میک کے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم "دی لیگو مووی"کا سیکوئل ہے۔

فلم میںآواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں وِل آرنیٹ، روساریو ڈوسن،رالف فینس،مائیکل کیرا اور ماریہ کارے سمیت دیگر شامل ہیں۔

گراہم اسمتھ کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے آئندہ سال 10فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین