• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی ایگزم بینک کی چیئر پرسن سے گفتگو

Shabbaz Sharif Talk To Exim Bank Chairperson Shabbaz Sharif
پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ چین کے مالیاتی ادارے پاک چین تعاون کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چین کےدورےکےدوران ایگزم بینک کی چیئر پرسن ہو ژیاؤ لیان سے گفتگومیںکہاکہ لاہورمیں اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے وسائل کی بلاتعطل فراہمی پروہ ایگزم بینک کے مشکور ہیں ۔

چیئر پرسن ایگزم بینک کاکہناتھاکہ چین میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کیلئے وہ پہلےشین زن اسپیڈ کی اصطلاح استعمال کرتے تھےمگراب پنجاب میں منصوبوں کی تیزرفتاری سےتکمیل پر وہ ’پنجاب اسپیڈ ‘کی اصطلاح استعمال کرتےہیں۔
تازہ ترین