• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے تاجروں کا اہم اجلاس طلب، احتجاج کا اعلان کریں گے

Karachi Trader Meeting Chances Of Strike Call
آل کراچی تاجر اتحاد نے حکومت سندھ کو رینجرز کو اختیارات نہ دینے کا الٹی میٹم ختم ہوتے ہی ممبران کا اہم اجلاس ساڑھے تین بجے طلب کرلیا۔ مشاورت کے بعد تاجر احتجاج کے دن کا اعلان کریں گے۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کا رینجرز کو اختیارات نہ دینے پر احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کی مہلت آج ختم ہوگئی ہے ۔

اس سلسلے میں ممبران کا اہم اجلاس ساڑھے تین بجے طلب کیا ہے جس میں مشاورت کے بعد احتجاج کے دن کا حتمی اعلان کیا جائےگا ۔

آل کراچی تاجر اتحاد نے حکومت سندھ کو رینجرز کے اختیارات کے معاملات پیر تک حل کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا ۔

آل کراچی تاجر اتحاد نے رینجرز کو اختیارات نہ دینے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے سامنے دھرنا دینے کی دھمکی دی تھی ۔
تازہ ترین