• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:وین اور ٹرین کے درمیان تصادم ، 7 بچے ہلاک

India Accident Train And Van Seven Killed
بھارت میں وین اور ٹرین کے درمیان تصادم میں 7 بچے ہلاک ہوگئے۔حادثہ ریاست اتر پردیش کے ضلع بھدوہی میں پیش آیا جہاں اسکول کے بچوں سے بھری وین الٰہ آباد سے بنارس جانے والی ٹرین سے ٹکرا گئی ۔

واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، تصادم کے نتیجے میں 7 طالب علم ہلاک اور 12 بچے زخمی ہوگئے جنہیں فوری قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے سبب پیش آیا۔
تازہ ترین