• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل بلوچ قتل کیس: ملزم حق نواز نے گرفتاری دے دی

Qandeel Baloch Murder Case Accused Haq Nawaz Arrested
قندیل بلوچ قتل کیس کے دوسرے ملزم حق نواز نے ڈیرہ غازی خان میں پولیس کو گرفتاری دے دی۔

مادل قندیل بلوچ قتل کے مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم نے الزام لگایا تھا کہ اس نے اپنے کزن حق نواز کے ساتھ مل کر قندیل کا قتل کیا تھا۔

قندیل کے قتل کے بعد سے ملزم حق نواز فرار تھا جس نے آج ڈیرہ غازی خان کے تھانہ شاہ صدردین میں گرفتاری دے دی۔

ملزم حق نواز نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم وسیم نے قتل کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔ وہ بے گناہ ہےا ور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے خود کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔ اس کا قندیل کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ۔
تازہ ترین