• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نےالیکشن کمیشن پنجاب کے رکن پرسوال اٹھادیا

Imran Khan Raise Question Over Election Commission Punjab Member
تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان نےپنجاب سے الیکشن کمیشن کے رکن کی تقرری پر سوال اٹھا دیا ۔پنجاب سےجسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کا نام الیکشن کمیشن کےرکن کےطور پر لیا جا رہاہے۔

اپنےایک بیان میں عمران خان نےکہاہےکہ پنجاب سےالیکشن کمیشن کے رکن کی نامزدگی کےوقت پی ٹی آئی کےنام پربحث نہیں کی گئی،پی ٹی آئی نے پنجاب سے رکن کے لئے طارق کھوسہ کا نام دیا تھا۔

عمران خان کاکہناہےکہ2013ءکےمتنازع انتخابات کےبعدجوڈیشل کمیشن نےپنجاب کےرکن سےمتعلق منفی ریمارکس دیئےتھے،توقع تھی کہ اس بار پنجاب سے بہتر نامزدگی ہوگی،مگرایسا ممکن ہوتانظرنہیں آ رہا۔
تازہ ترین