اسلام آباد میں نیب دفتر کے سامنے تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی دنگل بن گئی، پی ٹی آئی کے کارکن رہ نماؤں کے ساتھ سیلفی بنوانے پر جھگڑ پڑے،فری اسٹائل میں خوب لاتیں اور گھونسے چلائے،،، میڈیا کے عملے کو بھی تشدد کانشانہ بنایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں میڈیا کے ساتھ جس نے بھی زیادتی کی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
تحریک انصاف کے کارکن آئے تو نیب کیخلاف احتجاج کرنے تھے مگر نعرے لگانے کے بجائےایک دوسرے پر ہی مکے، لاتیں اورتھپڑ برسانا شروع کردیئے ۔ پی ٹی آئی کارکن ایک دوسرے سے فارغ ہوئے تو اس دھینگا مشتی کی کوریج کرنے والے میڈیا پر پل پڑے ۔
ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے واقعے پر میڈیا سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملوث کارکنوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔