• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کپ ورلڈ سیلنگ سیریز ریگاٹابرطانوی ٹیم نے جیت لی

British Team Wins Americas Cup World Series Sailing Regatta
پورٹس ماؤتھ میں ہونے والی امریکا کپ ورلڈ سیلنگ سیریز ریگاٹا،برطانوی ٹیم لینڈ روور نے جیت لی ۔ سیلنگ ایونٹ کو دیکھنے پرنس ولیم اور کیٹ بھی پہنچےجنہوں نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی بھی دی ۔

پرنس ولیم اور کیٹ جہاں جاتے ہیںسب کی نگاہوں کا مرکز بن جاتے ہیں،دونوں ہی عوامی اجتماعات ہوں یا رائل ایونٹس لوگوں میں گھل جانے کے باعث ہر جگہ مقبول ہیں ۔

گزشتہ روز پرنس ولیم اور کیٹ پورٹس ماؤتھ پہنچے جہاں ان کی ٹیم لینڈ روور سیلنگ ایونٹ میں حصہ لے رہی تھی،شاہی جوڑے نے وہاں موجود تمام ٹیم ممبرز سے ملاقات کی ۔

امریکاز کپ ورلڈ سیریز سیلنگ ایونٹ کے دوسرے دن کا سیشن دیکھا ،ساتھ ہی سمندر کی لہروں اور موسم کو بھی خوب انجوائے کیا ،سیلنگ بوٹ میں بیٹھا شاہی جوڑا اس زبردست سیلنگ ریگاٹا میںاپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آئے۔

امریکاز کپ سیلنگ ایونٹ کی یہ ریس ،برطانیہ کی ٹیم لینڈ روور نے ہی جیتی ، کیٹ اور ولیم نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی بھی دی ۔
تازہ ترین