• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر منتخب ہواتو ڈبلیو ٹی او چھوڑ دینگے، ڈونلڈ ٹرمپ

If Elected President Will Quit Wto Donald Trump
ریپبلکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو امریکا کو عالمی تجارتی ادارہ سے نکال لیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو کمپنیاں بیرون ممالک مینو فیکچرنگ کریں گی جیسا کہ NAFTA میکسیکو کی پارٹنر بنی ہوئی ہے اس پر سزا کے طورپر 30 فیصد تک درآمدی ٹیکس عائد کیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدرمنتخب ہوگئے تو امریکا کو عالمی تجارتی ادارہ سے نکال لیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا کے عالمی تجارتی ادارے سے نکلنے سے عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی او متاثر ہو گی تو اس کی کوئی پروا نہیں،ڈبلیو ٹی او تباہ کن ہے۔

ہم اس سے دوبارہ مذاکرات کریں گے یا اس تنظیم سے باہر نکل آئیں گے۔ڈولڈ ٹرمپ اس سے پہلے نیٹو کے ساتھ امریکا کے تعلقات اور نارتھ امریکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو ختم کرنے کے بارے میں بھی اسی طرح کے کمنٹس دے چکے ہیں۔
تازہ ترین