• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ٹیسٹ:انگلینڈ نے پاکستان کو 330رنز سے ہرادیا

Manchester Test England Beat Pakistan By 330 Runs
انگلینڈ نے مانچسٹر کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 330رنز سے شکست دیکر سیریز کو ایک ایک سے برابر کردیا ہے جبکہ اس سیریز کے ابھی دوٹیسٹ میچز باقی ہیں۔پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں70.3اوورز میں 234 بناکر ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ یہ پاکستانی ٹیم کی رنز کے لحاظ سے چوتھی بڑی شکست ہے۔کوئی پاکستانی بیٹسمین حالات کے مطابق نہ کھیل سکا اور انگلش بولروں کے سامنے پت جھڑ کی طرح ثابت ہوئے ، اور پاکستانی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔

اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز ایک وکٹ پر 173رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔ اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 565رنز جیسا بڑا ہدف ملا تھا۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 42، شان مسعود 1 ،اظہر علی 8،یونس خان 28،کپتان مصباح الحق 35،اسد شفیق 39 ، وکٹ کیپر سرفرازاحمد7 ،یاسر شاہ 10 ،وہاب ریاض 19 ،اور محمد عامر 29رنز بناکر آئوٹ ہوئے ، جبکہ راحت علی8بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن نے3، معین علی 3، کرس ووکس 3اور جوئے روٹ نے ایک وکٹ اپنے نام کی ہے ۔
تازہ ترین