صدر ممنون حسین کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کے چار ارکان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت پارلیمانی امور کے نوٹی فکیشن کے بعد الیکشن کمیشن فعال ہو گیا، پنجاب سے الطاف ابراہیم قریشی، سندھ سے عبدالغفار سومرو، خیبر پختونخوا سے خاتون رکن ارشاد قیصر اور بلوچستان سے شکیل بلوچ کمیشن کے رکن ہوں گے۔