• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا 14 اگست سے پریمئر سروس کے آغاز کا اعلان

Pia To Start Its Premiere Service From 14th August
پی آئی اے نے 14 اگست سے پریمئر سروس کے آغاز کا اعلان کر دیا۔پریمئر سروس کے لیے 4نئے طیارے ویٹ لیز پر حاصل کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی آَی اے کی نئی پریمیئر سروس سے مسافروں کو سفر کی بہتر سہولت ملے گی۔
پی آئی اے کے مسافروں کو پی آئی اے عملے خصوصاً کیبن کے عملے سے شکایات رہتی ہیں، چیرمین پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے عملے کے لیے تین ہفتے کی تربیت کا اہتمام کیا ہے۔

پریمیئرسروس کے لیے کام کرنے والے عملے خصوصاً کیبین کے عملے کے لیے سری لنکا سے ماہرین کی ایک ٹیم کراچی میں ہے جو3ہفتے تک پی آئی اے کے عملے کو خصوصی تربیت فراہم کرے گی۔
تازہ ترین