• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیں پولیس گردی، بغیر وارنٹ مکان میں داخل، اہلخانہ پر تشدد

Police Raided House In Lahore Without Warrant Beatsdown Family
لاہور میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، جہاں پولیس پارٹی اچھرہ کے ایک مکان میں بغیروارنٹ، دروازے توڑ کر داخل ہوگئی۔ اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے سربراہ اور گود میں لی گئی نوزائیدہ بچی کو زبردستی ساتھ لے گئی۔

تلخ کلامی، خواتین پرتشدد، گھر میں گھسنے کی وجہ پوچھنے پر الٹا مزید بدسلوکی، بدتمیزی اور ناروا سلوک کیا۔پولیس گردی کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔

لاہور کے علاقے اچھرہ میں مظفر بٹ، اس کی اہلیہ، بیٹیاں اور گود لی گئی بچی گھر میں موجود تھے کہ شالیمار تھانے کی پولیس پارٹی آن پہنچی،کوئی نوٹس نہ کوئی وارنٹ، دروازہ توڑا اورچادر چار دیواری پامال کرتے گھر میں گھس گئی۔

اہلکاروں نےکم سن بچی کو لےجانا چاہا، مزاحمت پر غضبناک ہوگئے، خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا، بچی چھینی، مظفربٹ کو اٹھاکرگاڑی میں پھینکا ،اہلیہ شوہر کو چھڑانے، گاڑی کی طرف بھاگی تو اسے دھکے دیکرگرایا اور گاڑی بھگا لے گئے۔

جاتے جاتے اہلکاروں نے یہ تو کہا کہ بچی کے وارث آ گئے ہیں، بچی انہیں پہنچانی ہے، مگرچادر چاردیواری کی دھجیاں کیوں بکھیریں، مظفربٹ کو پکڑا تو کس جرم میں،مطلوب تھا تو کس مقدمے میں، قانون کے رکھوالوں یہ بتانا ضروری نہ سمجھا۔
تازہ ترین