• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی صدارت میں نئے وزیر اعلی کی نامزدگی کا اجلاس آج ہوگا

Bilawal Bhutto To Name New Sindh Cm In High Profile Meeting Today
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ آج مستعفی ہوجائیں گے۔ نئے وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لئے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آج بلاول ہاوس کراچی میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔اجلاس میں سید قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑنے کا با ضابطہ اعلان کریں گے اور استعفی گورنر سندھ کو بھیجا جائے گا۔

اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ کے نام کی منظوری دی جائے گی ،جس کے لئے سید مراد علی شاہ کو حتمی امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اجلاس میں نئی کابینہ کے ارکان کے نام اور ان کے قلمدانوں کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے تمام اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین