• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں ہلکی وتیز بارش کا امکان

Islamabad Chance Of Light Rain In Most Parts Of The Country
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیںہلکی وتیز بارش کا امکان ہے۔

ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ سندھاور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے ۔
تازہ ترین