• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ایڈونچر فلم ’کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

1st Trailer Of King Arthur Legend Of The Sword Released
ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ایڈونچرڈرامہ فلم’کنگ آرتھرلیجنڈ آف دی سورڈ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارگائے ریٹچی کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز جنگجو نوجوان پر مبنی ہے، جو چٹان میں دھنسی ایک طلسماتی تلوار کو بزورِ بازو کھینچ نکالتا ہے اور پھر ایسے ایسے کارنامے انجام دیتا ہے کہ بادشاہ، اور رعایا سمیت تمام سلطنت حیران رہ جاتی ہے۔

اسٹیو کلارک، جوبی ہیرولڈ اورٹوری ٹنل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکارہ و پروڈیوسر چارلی ہننام نبھا رہے ہیں۔

جن کے علاوہ اینا بیل ویلیس، اینڈریئن گیلن، کیٹی مارگریٹ، جیوڈ لاء، ٹام وو، ایلن پاؤل اور مشہورِ زمانہ فٹ بالر اسٹار ڈیوڈ بیکھم بھی جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

102ملین ڈالر لاگت سے تیارہونیوالی ایکشن، ایڈونچر اور ڈرامے کا مکس تڑکا لِئے یہ سنسنی خیز فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال24مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین