• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور بھارتی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت، اولمپکس سے باہر

Another Indian Player Out From Rio Olympics
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارت کا ایک اور کھلاڑی ریو اولمپکس سے باہر ہوگیا۔

بھارت کے شارٹ پٹ کھلاڑی اندرجیت سنگھ ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے، جس کے بعد انہیں ریو اولمپکس سے باہر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریسلر نارسنگھ یادیو پہلےہی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرریو اولمپکس سےباہرہو چکےہیں۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ایتھلیکٹس فیڈریشن کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ اندرجیت ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اولمپکس میں اب تک کا اپنا سب سے بڑا ایتھلیکٹس دستہ بھیج رہا ہے لیکن ایک اور کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین