• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chian Landsliding Road Block
چین میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بلاک ہوگئیں۔

صوبے سچوان میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بلاک ہوگئیں جس کی باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

سچوان تبت ہائی وے پر گاڑیوں کی طویل قطار نے مسافروں کو بے حال کردیا۔تین دن میں51 کلومیٹر حصے پر ایک سے زیادہ مقامات میں مٹی کے تودے گرے۔

ریسکیو ذرائع نے ڈرائیوروں کو ہائی وے کے مشرقی کنارے پر اضافی احتیاط لینے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس ٹریفک کنٹرول چوکیوں پر خراب سیکشن کے قریب کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین