• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مبینہ ٹارگٹ کلر کا 26 افرادکےقتل کااعتراف

Karachi Target Killer Arrested Involved In 26 Murder
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلراور سیاسی جماعت کے کارکن عمران سعید نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے 26 افراد کے قتل کا اعتراف کیاہے جن میں پولیس اہلکاروں سمیت مذہبی جماعتوں کے کارکن بھی شامل ہیں۔

ملزم عمران سعید کے مطابق وہ ایک سیاسی جماعت کےسیکٹر انچارج کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا۔تفتیشی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم سانحہ عاشورہ کے بعد جلاو ٔگھیراو میں ملوث ہے۔

وہ9اپریل 2008کو کراچی میں ہونے والے سانحہ طاہر پلازہ میں بھی ملوث ہے جس میں آتش گیر مادہ پھینک کر وکلا کے دفاتر جلا دئیے گئے تھے۔

ملزم عمران سعید سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر ہے اور اسے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کیا تھا۔
تازہ ترین