• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے کے رولنگ کی ایڈونچر فلم’ 'فنٹاسٹک بیسٹس‘کا نیا ٹریلر

New Trailer Of Fantastic Beasts Released
مشہورِ زمانہ ہیری پوٹرفلم سیریز کی مصنفہ اورمشہور برطانوی ناول نگار جے کے رولنگ اپنے مداحوں کےبے حد اسرار پر ایک بار پھر واپسی کیلئے تیار ہیں، اس سلسلے میں نئی ہالی ووڈ فینٹسی ڈرامہ فلم’ 'فنٹاسٹک بیسٹس؛ اینڈ ویئر ٹو فائینڈ دیم‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایتکارڈیوس یئٹس کی یہ فلم برطانوی رائٹر جے کے رولنگ کے مشہور ناول سے ماخوذ ہے جسے وہ پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوس بھی کر رہی ہیں۔

جادوئی کمالات سے بھرپور اس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین ، ازرامیلر، کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن ، کولن فیرل ، جین میری اور رون پارلمن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔

سنسنی خیز فلم کی کہانی نیو یارک میں قائم سکیمینڈر(Scamander)نامی چڑیلوں اورجادوگروں کی ایک ایسی خفیہ کمیونٹی کے گِرد گھومتی ہے جو ہیری پوٹر کے اسکول میں داخلے کے 70سال پہلے کی داستان بیان کر رہی ہے۔

حیرت انگیز واقعات اور دلچسپ قصوں کی منظر کشی کرتی یہ فینٹسی ڈرامہ فلم رواں سال 18نومبر کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین