• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا: چڑیا گھر اور نیچر میوزیم عوام کیلئے کھول دیا گیا

North Korea National Zoo Nature Museum Opens For Public
شمالی کوریا میں نیشنل چڑیا گھر اور نیچر میوزیم کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، افتتاحی تقریب میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔

دارالحکومت پیانگ یانگ میں35ہزار مربع میٹر پر پھیلے اس چڑیا گھر میں کل 7ہزار2سو جانورموجود ہیں جبکہ ان کی کل800سے زائد اقسام دیکھنے والوں کی توجہ کامرکزبنی ہوئی ہیں۔

دلکش عمارت میں خوبصورت انداز میں تعمیر کئے گئے اس میوزیم میں جانوروں کے مجسمے بھی رکھے گئے ہیں جبکہ دیوہیکل ڈائنو سار کا ڈھانچہ خصوصی توجہ کا مرکزبنا رہا۔

نیشنل میوزیم میں ایک بڑی اسکرین پر یہاں موجود ہزاروں جانوروں کے بارے میں تفصیلات بھی دکھائی جاتی ہیں جو یہاں آنیوالوں کیلئے معلومات کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہیں۔
تازہ ترین