• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی خوش آئندہے، تاجر اتحاد

Cm Change Is To Be Good Trader
آل کراچی تاجر اتحاد نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دے دیا ۔ رینجرز کو ایک دفعہ 3 سال کے لئے پورے سندھ میں اختیارات دینے کی اپیل کردی ۔

آل کراچی تاجر اتحاد نے رینجرز کے اختیارات نہ دینے پر وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس پر آل کراچی تاجر اتحاد کا اہم اجلاس میں تاجروں سے مشاوارت کی گئی ۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی تبدلی خوش آئند ہے ۔ پی پی پی کو یہ فیصلہ پہلے ہی کرلینا چائیے تھا ۔ مشاورت میں نئے وزیر اعلیٰ سندھ آنے کی وجہ سے احتجاج اور دھرنا مؤخر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ۔

عتیق میر نے کہا کہ امید ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ سندھ خصوصی طور پر کراچی کے لئے اہم فیصلے کریں گے ۔
تازہ ترین