• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومل شیخ کی بالی ووڈ فلم’ہپی بھاگ جائیگی‘کے گانے کی ویڈیو

Momal Sheikh Movie Song Released
کئی پاکستانی اداکاروں کی بالی ووڈ میں انٹری کے بعد اب اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ نے بھی بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے شروع کردئیے ہیں۔

مومل شیخ کی پہلی رومانس اور مزاح سے بھرپور بالی ووڈ فلم’ہپی بھاگ جائے گی‘کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

’عاشق تیرا‘کے بول پر مبنی یہ گانا سہیل سین کی آواز میں ریکارڈ کرایا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی مدثر عزیز نے ترتیب دی ہے۔

مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی سے ایک رات قبل گھر سے بھاگ جاتی ہیں اور بھاگنے کے بعد غلطی سے پاکستان پہنچ جاتی ہے جس کے بعد اس کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوتی ہے جو اسے واپس ہندوستان جانے میں اس کی مدد کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مومل شیخ کے علاوہ ابھے دیول، جمی شیر گل،پیوش مشرا،ڈیانا پینٹی اور علی فضل بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ مزاح سے بھرپور یہ فلم رواں سال 19اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین