• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچ مرد اور لیٹوین خواتین دنیا میں سب سے زیادہ قدآور

Dutch Men And Latvian Women Are The Planet Tallest People
عالمی سطح پر کی گئی ایک سو سالہتحقیق کے مطابق ڈچ مرد اور لیٹوین خواتین دنیا میں سب سے زیادہ قدآور ہوتے ہیں جبکہ ایرانی مرد اور جنوبی کوریا کی خواتین گزشتہ صدی میں سب سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

2014 میں دنیا میں قد آور انسانوں پر کیے جانے والے سب سے بڑے مطالعے کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سو سالوں میں امریکیوں کا دنیا کے اونچے قد کے افراد میں مردوں کا تیسرا اور عورتوں کا چوتھا درجہ تھا تاہم اس نئے مطالعے کے بعد امریکی مرد 37 اور عورتیں 42 درجے پر آگئیں۔

حالیہ تحقیق لندن کے امپیریل کالج میں سائنسدانوں کی قیادت میں کی گئی اور ای-لائف جریدے میں شائع ہوئی امپیریل کالج کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق نے ہم پر مختلف اقوام کی صحت کی ایک تصویر واضح کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتائج یہ بتاتے ہیں کہ نوعمروں اور بچوں کو مناسب ماحول اور غذایت کی فراہمی کو عالمی پیمانے پرایڈریس کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین