مقبوضہ کشمیر میں 19 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے ، ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ سری نگر میں 17 روز بعد کرفیو ہٹا لیا گیا ہے۔
دو ہفتوں سے زائد دن گزر گئے لیکن مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ صورتحا ل کو قابو میں نہ لاسکی ،17 روز بعد سری نگر سے کرفیو اٹھا لیا گیاہے اور 16 روز بعد موبائل انٹر نیٹ سروس بحال کردی گئی ہے ۔
آج بھارتی فورسز نے آپریشن کے نام پر کپواڑہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی ظلم کے خلاف حریت کانفرنس کی جانب سے جمعے تک ہڑتال بڑھادی کی گئی ہے ۔
آسیہ اندرابی کی جانب سے سید علی گیلانی اور میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی مذمت کی گئی ہے۔