• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ

Us American Ambassdor David Hale Visit Pse
امریکی سفیر ڈیویڈ ہیل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کے لئے دوطرفہ تجارت میں بڑی برآمدی منڈی ہے ۔

سال 2015 میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 5 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔

دورے کے موقع پر امریکی سفیر نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ امریکی سفیر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین اور ایم ڈی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی ۔

امریکی سفیرکا کہنا ہے کہ 2015 میں امریکہ ، پاکستان کے لئے دو طرفہ تجارت کے لئے بڑی برآمدی منڈی رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سال دوہزار پندرہ میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہتجارتی حجم 5 ارب 50 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے اور سال 2015 میں امریکہ کو دو طرفہ تجارت میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب ڈالر ذائد رہی ہے ۔
تازہ ترین