بچے ہوں یا بڑے چاکلیٹ کے شیدائی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور چاکلیٹ دیکھتے ہی ان کے منہ میں پانی بھر آتا ہے۔
ایسے تمام چاکلیٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ امریکی ریاست آرکنساس کے شہرDardanelleمیں بہترین اور اعلیٰ معیار کی چاکلیٹس کا تیسرا سالانہ میلہ سجادیا گیا ہے۔
میلے میں اعلیٰ پائے کی چاکلیٹ تیارکرنے والی کمپنیوں اورشیفس کو مدعو کیا گیا ہے جویہاں آنے والے مہمانوں کو چاکلیٹ کے سیکڑوں ذائقوں کے ساتھ کوکا اور اسکے مختلف فلیورزکی پہچان کرواتے ہوئے چاکلیٹ کے بارے میں انکانظریہ بدلنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔