• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصری صدر سے ملاقات

Amry Chief Meet Egyptian President
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصرکے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں سیکورٹی صورتحال اورابھرتے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلم امہ دہشت گردی کی لعنت سے متحد ہوکر مقابلہ کرے۔

ملاقات کے دوران مصری صدر نے دہشت گردی سے نمٹنے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کامیابیوں کو سراہا۔

مصری صدر کا کہنا تھا کہ خطے کےاستحکام کےلیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

آرمی چیف نے الاظہر یونیورسٹی کے شیخ الاظہر سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر شیخ الاظہر نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے مصری فورسز کےتربیتی سینٹر کا بھی دورہ کیا اور مصری اسپیشل فورسز کی استعداد اور کارکردگی کو سراہا۔
تازہ ترین