• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ،2اہلکار زخمی

Firing On Intelligence Vehicle Near Parking Plaza Injures 2
کراچی کے علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجہ میں2افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کی جانب سے سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر کی گئی اور زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق سیکیورٹی ادارے سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین