• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی واپسی کا سفر

Chief Minister Sindh Syed Qaim Ali Shahs Return Trip
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی گھر واپسی کا سفر شروع ہوگیا، سی ایم ہائوس چھوڑنے کے لیے سامان کی پیکنگ شروع کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے گزشتہ دو دن کسی رولر کوسٹر سے کم نہیں رہے ، پارٹی اجلاس میں شرکت ، عہدے سے تنزلی ، وطن واپسی اور اب رخت سفر باندھنے کا وقت آپہنچا ۔

ایک طویل عرصہ جس سرکاری گھر میں گذارے ، اس کو اللہ حافظ کہنے کا وقت آگیا،وزیراعلیٰ ہاؤس چھوڑنے کے لیے سی ایم صاحب کے سامان کی پیکنگ شروع کردی گئی ہے ، روزمرہ استعمال کی اشیا ڈیفنس میں واقع جیلانی ہائوس منتقل کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جب سے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں، زیادہ وقت وزیراعلیٰ ہائوس کے رہائشی حصے میں ہی گزارا ہے۔ ظاہر ہے، آٹھ سالوں کی یادیں ہیں ، دو چار دنوں کی بات نہیں، اور تو اور سید قائم علی شاہ نے زیرالتوا کئی سمریوں پر دست خط سے بھی انکار کردیا، کہتے ہیں کہ سمریوں پر دستخط اب نئے وزیراعلیٰ کریں گے۔
تازہ ترین