• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بدترین ہار پر سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

Pakistans Worst Defeat Became Jokes On Social Media
مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو تین سو تیس رنز کے بھاری مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی بدترین ہار پر سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، ایک طرف غصیلے فینز تھے تو ساتھ ساتھ مذاق اڑانے والوں کی لائن لگ گئی۔

لارڈز کی شاندار فتح کے بعد اولڈ ٹریفورڈ میں بدترین ہار، انٹرنیٹ پر دل جلوں نے دل کا غم ہلکا کرنے لئے مذاق کا سہارا لیا، پاکستان کی کارکردگی پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے ، کسی نے کہا کہ شکست سے بچنے کے لئے بارش نہیں سیلاب کی ضرورت ہے۔

کسی نے کہا کہ کک اور روٹ کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وہ ایک ہزار رنز بنائیں گے۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ ساتھ یونس خان کی فیلڈنگ اور بیٹنگ پر بھی دلچسپ تبصروں کی لائن لگ گئی ، یونس خان کو پچ کیسی نظر آتی ہے تصویر کے ذریعے سمجھایا گیا ’’جمپنگ کاسل کی طرح‘‘۔

کسی نے کہا یہ آنکھیں جھپکانے کا وقت نہیں ، کیچ پکڑنے کا وقت ہے، یونس خان نے بیٹنگ کارٹون کریکٹر کی طرح کی ، کسی نے ڈانسنگ خان تو کسی نے چیئرلیڈر کہا ۔
تازہ ترین