پوری دنیا میں سب کو اپنا دیوانہ بنانے والا گیم پوکے مون گو بہت جلد پاکستان میں آرہا ہے۔
جاپان اور ہانگ کانگ سمیت 37 ملکوں میں ’’پوکے مون گو‘‘ کو ریلیز کیے ہوئے تین ہفتے ہو چکے ہیں، خبریں گرم ہیں کہ پاکستان، بھارت، فلپائن، تھائی لینڈ اور سنگاپور میں بھی جلد یہ موبائل گیم لانچ کیا جائے گا۔
یہ گیم دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیم کمپنی نیانٹک نے تیار کیا ہے۔ 'پوکے مون گو موبائل فون اور کیمرے کی مدد سے کھیلا جاتا ہے۔ اس میں کھلاڑی اپنی موبائل اسکرینوں پر اپنے ارد گرد کی حقیقی زندگی میں ورچوئل کیریکٹرز کو تلاش کرتے ہیں۔