• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، برطانیہ کا قابل اعتماد ساتھی ہے، تھریسا مے

Pakistan Is A Reliable Partner United Kingdom Theresa May
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے وزیر اعظم نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا ہے،اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ، برطانیہ کا قابل اعتماد ساتھی ہے

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ پاکستان ، برطانیہ کا قابل اعتماد ساتھی ہے، ۔

پاکستان اور برطانیہ کے وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیاہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کہتی ہیں کہ پاکستان کی ترقی جمہوری نظام کی مضبوطی سے جڑی ہے، برطانیہ اس نظام کی بھرپور حمایت کرتاہے۔

برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، برطانیہ کا قابل اعتماد ساتھی ہے، برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد دوطرفہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، پاکستان کے ساتھ جمہوریت کی مضبوطی اور سیکورٹی کے شعبے میں بھرپور انداز میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ آئندہ چند ماہ کے دوران دورہ پاکستان کی شدت سے منتظرہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے ٹریسا مے کو برطانوی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے پاکستان کے ساتھ رابطوں اور تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ ایک قریبی دوست ،بااعتماد ساتھی اور روایتی حلیف ہے، تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
تازہ ترین