• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے بھاری بھرکم ہیلی کاپٹرMi-26 کھینچنے کا مظاہرہ

Worlds Most Heavy Helicopter Mi 26 Pulling Performance
حقیقی زندگی کا سپر ہیرو، بیلا روس کے طاقتورشخص نے دنیا کا سب سے بھاری بھرکم ہیلی کاپٹرMi-26بیس میٹر تک کھینچ کر سب کوحیران کر دیا۔

بیلاروس کے طاقتور شخص نے ٹنوں وزنی دنیا کا سب سے بڑا ہیلی کاپٹر کھینچ کو اپنی طاقت کا ثبوت پیش کر دیا ہے۔جی ہاں کرل شمکو نامی اس ویٹ لفٹرنے دنیا کے سب سے بڑے ہیلی کاپٹرMi-26سے مضبوط رسی باندھ کر اسے اپنی طاقت کے بل بوتے پر کھینچنا شروع کیا تو 20 میٹر تک کے فاصلے تک کھینچتا چلا گیا۔

ہیلی کاپٹر سے بندھی رسی لپیٹے ہوئے اس شخص نے جب اپنے اسٹنٹ کا مظاہرہ پیش کیا تو عوام اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد اس حقیقی زندگی کے سپر ہیروکی ہمت افزائی کیلئے موجود تھی جس نے بلا آخراس اسٹنٹ کو کامیابی سے مکمل کرکے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔
تازہ ترین