• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی خواہشمند

I Can Have More Than One Wedding Kangana Ranaut
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی خواہشمند ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اگر ایک شادی کی جاسکتی تو اس سے زیادہ بھی کی جاسکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت دہلی میں فیشن ویک کے ریمپ پرجلوہ گرہوئیں جہاں وہ روایتی دلہن کے ملبوسات میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

ریمپ پر واک کے بعد اداکارہ سے صحافی نے سوال کرنا چاہا تو انہوں نے پہلے ہی ذاتی سوالات پوچھنے سے انکارکردیا تاہم ان کے روایتی ملبوسات کی جب تعریف کی گئی تو انہوں نے کہا کہ جب میں تیار ہورہی تھی تومیں نے سوچا تھا کہ میں اپنی پہلی شادی پرکچھ اس طرح کے ہی کپڑے زیب تن کروں گی۔

کنگنا سے جب پہلی شادی کی بات کے حوالے وضاحت پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جب ایک شادی ہو سکتی ہے تو میرا خیال ہے کہ بلاشبہ اوربھی شادیاں کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ انھوں نے متعدد بلاک بسٹرفلمیں دی ہیں جو 100 کروڑکے کلب میں داخل ہوئی ہیں۔
تازہ ترین